حیدرآباد۔10۔مارچ (اعماد نیوز)مرکزی مملکتی وزیر برائے سماجی انصاف بلرام
نائیک نے آج متنازعہ انداز میں سیما آندھرا کے پولا ورم پراجکٹ پر ریمارک
کرتے ہوئے کہا کہ پولا
ورم پراجکٹ مزید سو سال گزر جانے کے باوجود مکمل
نہیں ہوگا۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پولا ورم کے اطراف کے علاقوں
کو سیما آندھرا میں ضم کرنے کے فیصلہ کو قبول نہیں کیا جائیگا۔